ڈاکٹرسیدتقی عابدی کی کتاب ’’امجد فہمی‘‘ کی تقریب رونمائی
کراچی (نیوز رپورٹر ) آرٹس کونسل کے تحت ڈاکٹر سید تقی عابدی کی کتاب "امجد فہمی" کی تقریب رونمائی منظر اکبر ہال میں ہوئی۔ سید تقی عابدی نے یہ کتاب "امجد فہمی" معروف شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد کے کام پر لکھی ہے۔ جس میں امجد اسلام امجد کی زندگی ، ان کی شاعری اور تخلیق کاری کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ تقریب میں امجد اسلام امجد، معروف شاعر پیرزادہ قاسم، صدر اردو لغت بورڈ عقیل عباس جعفری، معتمد اعزازی انجمن ترقی اردو ڈاکٹر فاطمہ حسن، مصنف کتاب ڈاکٹر سید تقی عابدی اور داکٹر ہما میر کے علاوہ شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی شاعری عہد حاضر کی ترجمان ہے اور عام فہم ہونے کی وجہ سے سب کو پسند ہے۔ انہوں نے امجد اسلام امجد کی ادبی زندگی کا اعادہ کیا۔