میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،سرفراز احمد
ابو ظہبی (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ دوبارہ شروع ہوتا تو ہمارے حق میں اچھا نتیجہ نکلتا،میچ میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بارش ہوگئی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلیوں کے باوجودون ڈے میں اچھینتائج مل رہے ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ امام الحق فٹ ہیں،ان کواحتیاط کی وجہ سے نہیں کھلایا۔شاہین آفریدی ٹیم میں اچھااضافہ ہیںجبکہ حارث سہیل کی بیٹنگ سے ٹیم کوفائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں ٹاپ آرڈراچھاپرفارم کریتو بڑا ٹارگٹ بن سکتاہے۔