ون منٹ ٹیچر

بُک ہوم نے ”سیلف ہیلپ کلاسیک“ (Book Home Self Help Classics)کے نام سے ایک سیریل کا اہتمام کیا ہے جس میں دنیا کی بیسٹ سیلر کتب کے ترجمے شائع کیے ہیں۔”ون منٹ ٹیچر“شہرئہ آفاق مصنف کانسٹینس جانسن کی تصنیف ہے جو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ زیر نظر کتاب، ان تمام مفید طرائق اور مثالوں سے بھر پور ہے جن سے اساتذہ کے علاوہ طلبہ بھی، مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ کتاب ایک ایسی سادہ عملی اور موثر ترکیب ہے جس کے ذریعے اساتذہ خود، اور اپنے طلبہ میں بھی بہترین خود اعتمادی پیداکر سکتے ہیں۔یہ کتاب اساتذہ کے علاوہ، تعلیمی انتظام کاری کے لیے بھی تیر بہدف نسخہ ہے۔اس سلسلے کی ”ون منٹ فادر“، ”ون منٹ ٹیچر“، ”ون منٹ منیجر“،”ون منٹ سیلز پرسن“،”ون منٹ صوفی“،ون منٹ بزنس پرسن“ ،”ون منٹ یورسیلف“،”ون منٹ مدر“شائع ہو کر قارئین سے پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کیا ہے۔ایم سرور نے معیاری پروڈکشن، دیدہ زیب سرورق اور اعلیٰ کاغذ پر شائع کی گئی براہ راست منگوانے کے لیے بُک ہوم بُک سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور (فون: 042-37231518,37245072)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ قیمت 300/- روپے۔ (تبصرہ: سلیم اختر)