ٹیلنٹ ہٹ پروگرام‘ لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں آج ٹرائلز ہونگے
دنیاپور(نامہ نگار ) ضلع لودہراں میں وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے ٹرائلز تینو ں تحصیلوں میں آج 13 نومبر بروز بروز سوموار کو ہونگے جس میں 16 اور 19 سال سے کم عمر کے کھلاڑی نو کھیلوں کے لئے ٹرائلز کے اہل ہونگے کوآرڈینیٹر سپورٹس گالا چوہدری ظفرحسین وڑائچ نے بتایا کہ دنیاپور میں بوائز کے ٹرائلز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں جبکہ لڑکیوں کے گرلز ڈگری کالج میں منعقد ہونگے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو اپنے ب فارم ساتھ لانے اور صبح نو بجے رپورٹ کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے ۔