سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دیدی عمران مجھے ایاز صادق کہہ لیں اسمبلی میں ضرور آئیں، سپیکر
لاہور( خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت دیدی ہے۔وہ سمن آباد میں چیئر مین میاں طارق کے استقبالئے میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ترک صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کیلئے مشترکہ اجلاس بلایا جا رہا ہے، عمران خان اس میں ضرور آئیں، وہ مجھے سپیکر نہیں کہنا چاہتے نہ کہیں ایاز صادق کہہ لیں، انکے ماننے یا نہ ماننے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ برادر ملک کے صدر کی آمد اور خطاب کے موقع پر عمران خان کو قومی اسمبلی میں ضرور آنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ آئی این پی کے مطابق پاکستان ایک اسلامی معاشرہ ہے اسلئے بلاول بھٹو کو اپنے سے بڑے لوگوں سے تمیز کیساتھ ہی بات کرنی چاہئے، مجھے ابھی تک بلاول بھٹو نے چچا یا انکل نہیں کہا۔
ایاز صادق