پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہر پاکستانی ساڑھے تین لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 65 ہزار 374 ارب روپے سے بڑھ کر 73 ہزار 688 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے۔پاکستان کے مجموعی قرضے ایک سال میں 12.7 اور ایک ماہ میں 0.9 فیصد بڑھ گئے۔ پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں 43 ہزار 432 ارب روپے 51 ہزار 518 ارب روپے ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2024 سے مارچ 2025 تک مقامی قرضے 18.6 فیصد کے حساب سے بڑھے،ایک ماہ میں مقامی قرضے 1 فیصد بڑھ کر 51 ہزار 22 ارب روپے سے 51 ہزار 518 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ایک سال میں بیرونی قرضے ایک فیصد اضافے سے 21 ہزار 942 ارب روپے سے بڑھ کر 22 ہزار 170 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ ایک مہینے میں بیرونی قرضوں کا حجم 0.7 22 ہزار 14 ارب روپے سے 22 ہزار 170 ارب روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی و مقامی قرضوں کے علاوہ سود کی ادائیگیاں 6 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔
پاکستان کے قرضوں کا حجم 73 ہزار 600 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
May 13, 2025 | 12:30