اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جہاں قابض اسرائیل نے خوراک اور ادویات کی فراہمی بند کر کے ایک المناک انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔ ایک بیان میں حماس نے واضح کیا کہ صرف اقوام متحدہ اور متعلقہ سرکاری ادارے ہی غزہ میں امداد کی تقسیم کے مجاز ہیں، قابض اسرائیل یا اس کے نمائندوں کو اس عمل میں کسی قسم کی مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ حماس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں فوری طور پر تمام راستے کھولے جائیں اور اسرائیلی مداخلت سے پاک امدادی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ حماس نے کہا کہ امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا اسرائیل کی جانب سے جان بوجھ کر قحط اور انسانی تباہی کو بڑھاوا دینے کا واضح ثبوت ہے۔
غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین، اسرائیل نے المناک انسانی المیہ پیدا کر دیا: حماس
May 13, 2025 | 12:26