واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے میں نے دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا۔ ٹرمپ نے یہ پیشکش بھی کی امریکا دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے لیے بھی مدد کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی صدر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کریں گے۔ امریکہ نے سیز فائر میں دونوں ملکوں کی بہت مدد کی‘ پاکستان اور بھارت میں جوہری جنگ روک دی۔ دونوں ممالک کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بہت فخر ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت قیادت غیر متزلزل اور طاقتور ہے۔ دونوں ممالک نے موجودہ کشیدہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے دانشمندی اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ امریکا نے اس معاملے میں مدد فراہم کی۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سے کہا کہ آئیے، ہم آپ کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کریں گے۔ اگر آپ کشیدگی کو ختم کریں گے تو ہم تجارت کریں گے، اگر نہیں تو کوئی تجارت نہیں ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تجارت کو اس انداز میں استعمال کرنا پہلے کبھی نہیں ہوا اور اس حکمت عملی کے بعد دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ امریکہ نے سیز فائر میں دونوں ملکوں کی بہت مدد کی۔ جلد پاکستان سے بات کروں گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک تنازعہ تھا۔ پاکستان بھارت بات چیت کیلئے دباؤ ڈالا۔ پاکستان بھارت دونوں کو کہا لڑائی روکیں۔ شروع میں سیز فائر کا کہا تو دونوں ملک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔ دونوں کو کہا کہ اگر لڑائی نہ روکی تو امریکہ آپ سے تجارت نہیں کرے گا۔
پاکستان ‘ بھارت میں ایٹمی جنگ رکوادی ، تجارت بند کرنے کی دھمکی دی : ٹرمپ
May 13, 2025