انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ بندی پر مطمئن ہوں۔ ترکیہ نے دشمن کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے کشیدگی کے دوران رابطہ بھی کیا۔ ترکیہ علاقائی تنازعات کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکیہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام سے کہتے ہیں وہ متحد ہو جائیں۔
جنگ بندی کاخیر مقدم‘ ترکیہ نے دشمن کامقابلہ کرنے میں پاکستان کاساتھ دیا: اردگان
May 13, 2025