پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر  پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ

May 13, 2025

سرینگر(نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ ٹیلی ویژن انٹرویو میںانہوں  نے کہا اب امریکہ  بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔

مزیدخبریں