چونیاں (نامہ نگار خصوصی)جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور ڈویژن میجر جنرل راؤ عمران سرتاج اور وفاقی وزیر برائے مملکت ملک رشید احمد خاں کی نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ آمد‘مرید کے میں بھارتی میزائل کا نشانہ بننے والے شہید مدثر طفیل کے اہلخانہ سے اظہار ہمدری، شہادت کے اعلی رتبے پر فائز یاب ہونے والے مدثر شہید کے والد کو مبارکباد‘پاک فوج اور وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،مقامی لوگوں کے پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے۔تفصیلات کے مطابق مسجد ام القری مریدکے میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہید مدثر طفیل کے گھر جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور ڈویژن میجر جنرل راؤ عمران سرتاج اور وفاقی وزیر برائے مملکت ملک رشید احمد خاں اظہار ہمدردی کے لئے پہنچے چونیاں وفاقی وزیر برائے مملکت ملک رشید احمد خاں اور میجر جنرل عمران سرتاج نے بھارتی مزائل کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے مدثر طفیل کے والد سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ۔ شہید کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی مدثر طفیل مرید کے میں مسجد ام القری میں سیکورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شہید ہوا تھا۔
جے سی اومیجر جنرل رائو عمران کی مدثرطفیل شہید کے گھر آمد‘ورثاء سے تعزیت
May 13, 2025