غزہ (این این آئی) غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے م طابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں رہا ہونے والے یرغمالیوں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ٹرمپ اور نیتن یاہو سے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان اس کے عہدیداروں کی جانب سے دوحہ میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے اعلان کے فورا بعد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ مکمل جنگ بندی کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار یروشلم میں کیا ہے۔وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے کہا 'غزہ کے تنازعے کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے اور غزہ پر اس کا کنٹرول نہیں رہنا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے کہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں خبروں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے اور ٹرمپ اسے تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
غزہ : صیہونی فورسز کے حملے جاری ‘مزید 20فلسطینی شہد
May 13, 2025