سیز فائر کے باوجود بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری مسلسل بند

May 13, 2025

شکر گڑھ (نامہ نگار)پاک بھارت سیز فائر کے بعد دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند رہی۔ 6 اور 7 مئی کے بھارتی حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے راہداری مسلسل بند ہے، دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک سے سکھ یاتریوں کو آمد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی یاتریوں کی آمدورفت جاری ہے۔ دربار بابا گورونانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے پہنچنے والے یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی، لنگر کی تیاری اور راہنمائی کے لئے انتظامیہ متحرک ہے۔ دربار انتظامیہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔

مزیدخبریں