لاہور(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے صنعتی ایسوسی ایشنز کی پہچان اور طرز عمل کے معیاری اصولوں پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا ہے، جس میں ایک سٹریٹجک فریم ورک متعارف کرایا گیا‘ مقصد پاکستان کے مالیاتی شعبے کو سیلف ریگولیشن کے ذریعے مضبوط کرنا ہے۔تجویز کردہ فریم ورک کے تحت اہل صنعتی ایسوسی ایشنز آئندہ 3سالوں میں خود ضابطہ کار تنظیموں (ایس آر اوز) میں تبدیل ہو سکیں گی۔ ان ایس آر اوز کو اخلاقی معیار طے کرنے، صنعتی طرز عمل کی نگرانی ، ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنانے اور مخصوص شعبہ جات سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھانے کا اختیار حاصل ہوگا، جو ایس ای سی پی کے مجموعی ضابطہ جاتی اہداف سے ہم آہنگ ہونگے۔
ایس ای سی پی نے مالیاتی شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی پیپر جاری کردیا
May 13, 2025