لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورسید ذیشان رضا نے شہر کے متعدد تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لیڈی انسپکٹر شازیہ کوثر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سمن آباد، لیڈی انسپکٹر مصباح حفیظ کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ویمن ریس کورس،انسپکٹر تصدق حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلبرگ، لیڈی انسپکٹر جائبہ خان کو سٹی ڈویڑن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیصل ٹاؤن،سب انسپکٹر نعیم اللہ کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گارڈن ٹاؤن،سب انسپکٹر محمد رضوان کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ کوٹ لکھپت،سب انسپکٹر یاسر بشیر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ، انسپکٹر ممتاز حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی،انسپکٹر سرمد صدیق کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ریس کورس تعینات کردیا گیا ہے۔
تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات
May 13, 2025