ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیشکش دونوں ممالک کیلئے نادر موقع:افتخار علی ملک

May 13, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)بانی چیئرمین پاک امریکہ بزنس کونسل اور سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا مذاکرات میں سہولت دینے کیلئے صدر ٹرمپ کی خواہش دونوں ممالک کیلئے ایک نادر موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ مسئلہ کشمیر کا حل پرامن ہمسائیگی اور خطے کی غیر معمولی معاشی صلاحیت کو کھول دے گا۔

مزیدخبریں