ٹیکس قوانین میں ترامیم سٹیل میلٹنگ صنعت کیلئے ناقابل برداشت:میاںاحمدحسن

May 13, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2025 میں حالیہ ترامیم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ترامیم سٹیل میلٹنگ کی صنعت کیلئے سنگین مسائل پیدا کریں گی جو ناقابل برداشت ہیں۔ میاں احمدحسن نے کہا سٹیل میلٹنگ کا شعبہ پہلے ہی  چیلنجز سے گزر رہا ہے،نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے بہت سے کاروباری ادارے بند ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔ حکومت فوری طور ان نامناسب ترامیم کو واپس لے۔

مزیدخبریں