سپیکر پنجاب اسمبلی کی کھڈیاں خاص میں شہداء کے غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت

May 13, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے کہا کہ زندگی کا سب سے قابلِ فخر لمحہ ہے کہ میں ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں موجود ہوں، جو قوتیں ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھتی ہیں، وہ جان لیں کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں غائبانہ نمازِ جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، رکن صوبائی اسمبلی ملک سعید، سینئر سول و فوجی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔سپیکر نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ ہم نہ کبھی ڈرے، نہ جھکے، اور آج ہم نے ثابت کر دیا کہ امن ہماری خواہش ضرور ہے لیکن اگر کسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے بھرپور جواب دیں گے۔

مزیدخبریں