لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ پروفیسر ساجدمیراثاثہ تھے ،خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں جامعہ أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علّامہ احسان الٰہی ظہیر کی قیادت میں نظم سے لے کر پروفیسرساجد میرکے ساتھ چاردہائیوں پرمشتمل تعلقات رہے اورپھرپندرہ سال ان کے ساتھ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلٰی کی حیثیت سے میری طویل رفاقت رہی ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ میں پروفیسرساجدمیرکو زندگی کے ہرمعاملے میں رب کائنات پرتوکل رکھنے والا اوربندگی الٰہی میں عاجزی وانکساری سے بھرپورپایا۔
پروفیسرساجدمیراثاثہ تھے ،خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی :میاںجمیل
May 13, 2025