عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ‘منکرین کا تعاقب کرینگے:مقررین

May 13, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔منکرین ختم نبوت جہاں کہیں بھی ہوں ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے ختم نبوت اسلامک سنٹر  میں ختم نبوت کورس کی ماہانہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ مقررین مولانا محمد سلمان،مولانا احسن رضوان،مولانا محمد قادری، مولانا عبدالرحمان تبسم ،قاری محمد یوسف،مولانا انس نعمان ،قاری ابوبکر نے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا  حکومتی ادارے میں قادیانیوں کی موجودگی آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے قادیانی خلاف ورزیوں کے خلاف فی الفور کارروائی کریں اور چناب نگر میں ریاست در ریاست کا ماحول ختم کیا جائے تاکہ ملکی سرحدات کو محفوظ بنایا جاسکے۔

مزیدخبریں