سپیشل جوڈیشل الائونس جاری نہ کرنے کے خلاف بیوہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

May 13, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے سپیشل جوڈیشل الائونس جاری نہ کرنے کیخلاف سول جج کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ شوہر کے انتقال کے بعد پنشن کے ساتھ تین سال تک سپیشل جوڈیشل الائونس دیا گیا، سرکاری وکیل نے موقف اپنایا سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے، او ایس ڈی کو سپیشل جوڈیشل الائونس نہیں دیا جا سکتا۔

مزیدخبریں