آئی جی کا مشن جاری،شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے گھر دیدیا

May 13, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کا پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے۔ شہید کانسٹیبل امتیاز احمد کے اہلخانہ کو  ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر خرید کر دیا گیا۔جبکہ ڈاکٹر عثمان انور نے سرحدی کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے سرگودھا تھانہ صدر کے علاقہ اجنالہ میں فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق اور ایک زخمی ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں