گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل،عظم رئوف مغل کی ملاقات،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال گوجرانوالہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں حمزہ شہباز شریف نے حاجی عبدالرئوف مغل اورا نکے خاندان کی سیاسی خدمات کو سراہا اور انہیں پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا،حاجی عبدالرئوف مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کی صدق دل سے خدمت کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے انتہائی نامساعد حالات میں ملک کی کمان سنبھالی اور اسے معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا، اس موقع پرکوآرڈی نیٹر سفیان کرم مغل بھی موجود تھے ۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازسے حاجی عبدالرئوف،معظم رئوف کی ملاقات
May 13, 2025