پاک فوج نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر تاریخ رقم کردی :وسیم الحسن

May 13, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ معروف دینی اسکالر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی اور جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ قاری فیصل ندیم کیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر ایک تاریخ رقم کردی ہے جس سے پاکستانی قوم کا سردنیا بھر میںفخر سے بلند ہوگیا ہے ۔وہ یہاں ضلع کی 20 سے زائد سنی تنظیموں کے جشن فتح کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ان راہنمائوں نے کہاکہ پاکستان افواج نے نریندر مودی کے تکبر اور غرور کو خاک میں ملاکر دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی افواج ناقابل تسخیر ہے۔



مزیدخبریں