گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)حکیم محمد ضیا اللہ فتح گڑھی ممبر نیشنل کونسل فار طب نے کہا ہے کہ طب نبوی ؐپر عمل کئی پیچیدہ عوامل سے چھٹکاراحاصل کرنے کا آزمودہ طریقہ ہے ہمیں اپنے اسلامی طریقہ علاج کو فروغ دینا چاہئے جس میں ہربیماری کا علاج ہے اور سستاترین بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان طبی کانفرنس اور قرشی کے اشتراک سے شاہین آباد میں فری طبی کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ طبی کانفرنس کے سینیئر عہدیداران حکیم مشتاق ، حکیم اقبال شاد ، حکیم عمران ،حکیم طاہر ، حکیم ریاض ، طبیبہ شائستہ ،نوید باجوہ ، عرباض اکرم ، عظیم بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
ہمیں اسلامی طریقہ علاج کو فروغ دینا چاہئے:ڈاکٹر شوکت علی
May 13, 2025