کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی چوری کی وارداتوں میںشہری مال و زر سے محروم ہو گئے۔ پاک ٹاؤن کا گیپکو ملازم زبیرشہباز سے تین ڈاکو35 ہزار،موبائل،قیمتی کاغذات،سادھوکی کیزبیر سے ڈاکو 27 ہزاراور موبائل،نواحی گاؤں نانگرے بھٹی کے خترسے تین ڈاکواڑھائی لاکھ روپے،محلہ سلامت پورہ کے شبیل شفیق اْسکی بہن اوروالدہ سے تین ڈاکو دس ہزار،موبائل اور گھڑی ،رضا آباد کے ڈلیوری بوائے عدیل سے تین ڈاکو پیزا، بوتل،13ہزار،ڈیرہ امیرافضل کے کرامت علی سے دو ڈاکوموبائل، چندداقلعہ کے صدیق اْسکی بہن اور بہنوئی وارث سے دو ڈاکو پچاس ہزار روپے، دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طیبہ آصف ،شیش محل روڈ کے علی رضا ،سبزی منڈی کے ہارون ،سلام ٹاؤن کے عدیل اقبال ، سلامت پورہ کے غلام مصطفی ،،بھروکی ورکاں کے زمیندارسفیان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔معظم کی حویلی سے چور بیٹری اور دیگرسامان ، خان پیارا کی نتاشہ عمران کے گھر سے برقی موٹر چور لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔
کامونکی:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میںشہری مال و زر سے محروم
May 13, 2025