گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹائون سے کمبوہ برادری کی سرکردہ شخصیت صدر ویلفیئر گروپ چوہدری عبدالغفار کمبوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر،پوری قوم افواج پاکستان کی مشکور ہے،بہادر افواج نے جرات مندانہ جوابی وار کرکے دشمن بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا،پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھنے والے بھارت کوسمجھ آگئی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا، پاکستان دنیا بھر میں سرخرو ہوا اور پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے،ہم افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ملکی دفاع ناقابل تسخیر،پوری قوم افواج پاکستان کی مشکور ہے:چوہدری عبدالغفار
May 13, 2025