لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا اور اٹلی میں ایکشن میں ہونگے۔ انعام بٹ پہلوان کروشیا میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کریں گے۔ یہ مقابلے30 مئی سے یکم جون تک ہوں گے۔ پاکستانی پہلوان انعام بٹ 7 سے 9جون تک اٹلی میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
پاکستان کے پہلوان انعام بٹ کروشیا ،اٹلی میں ایکشن میں ہونگے
May 13, 2025