فاروق آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ امن کونسل، سنی علماء کونسل اور آل پاکستان پاسٹر لائنس نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کی کامیابی اورپاکستانی فورسز کی طرف سے انڈیاکو اسکی دھرتی پر عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر اظہار تشکر تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیئرمین متحدہ امن کونسل و سنی علماء کونسل فاروق آباد صاحبزادہ علامہ مولانا محمد شہزاد رضوی اور چیئرمین آل پاکستان پاسٹرز الائنس ڈاکٹر قیصر شہزاد نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور پاک فضائیہ کے افسروں اور پائلٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے آل پاکستان پاسٹر الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہاکہ پاکستان میں اقلیت اور اکثریت کے واضح فرق کے باوجود پاکستانیوںنے ہمیشہ پیار دیا ہے۔
فاروق آباد: آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘کی کامیابی پر اظہار تشکر تقریب
May 13, 2025