قصور( نمائندہ نوائے وقت) افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ نمازفجرکے وقت آغازکر کے نہ صرف بھارت کا منہ توڑ دیا بلکہ دنیاکی جنگی تاریخ میں کئی نئے ابواب کا اضافہ کردیاہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبرایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن وچیئرمین یونٹی گروپ آف لائرزقصور ایم یٰسین فرخ کمبوہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم شاہینوں کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہو گئی کیونکہ انہوں نے پاکستان کی طاقت‘دفاعی صلاحیت اورجنگی حکمت عملی کا دنیاکے سامنے لوہامنوالیا۔پاکستان نے ایک ہی حملے میں واضح کردیاہے کہ اْس کے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ہے‘جنگ کرنے کی مہارت بھی اور سب سے بڑی بات کہ وہ جذبہ بھی جو شوق شہادت سے جلدپاتاہے۔
پوری پاکستانی قوم شاہینوں کی کامیابی پر خوش ہے: ایم یٰسین فرخ
May 13, 2025