اے سی ننکانہ کا گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ

May 13, 2025

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں قائم امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل، طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور امتحانی نظم و ضبط کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور طلباء سے امتحانی پیپر کے حوالے سے استفسار بھی کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں فرنیچر ، روشنی ، پنکھوں، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت نے امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی نقل یا بے ضابطگی کو ہر صورت روکا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی مراکز میں کسی قسم کی بے قاعدگی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں