شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد شبیر گادی ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مودی خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا حق ہے بھارت میں موجود دہشتگردوں کے کیمپ پاکستان میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں جس کے ثبوت بارہا پاکستان پیش کرچکا ہے وقت آگیا ہے کہ ان بھارتی دہشت گرد اڈوں کو بھی نیست و نابود کیا جائے جس کیلئے پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارتی دہشت گردی و جارحیت کے جواب میں کی جانیوالی فوجی کارروائیوں کی ہمیشہ بھرپور حمایت کرے گی۔
، آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام نے مثالی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی تمام سیاسی جماعتوں نے بھی قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے مکمل طور پر متحرک کردار ادا کیا۔
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا حق ہے: چوہدری شبیر
May 13, 2025