سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف،فلسطین کی حمایت میں تحریک لبیک کے مظاہرے

May 13, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی اور ٹی ایل پی پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری کی ہدایت پر ملک بھر میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف اور فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے  اور پنجاب بھر میں تمام اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے  ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ  لیاقت باغ  پریس کلب کے باہر ہوا۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے امیر حاجی محمد رمضان چشتی رضوی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں قرآن پاک کی بحرمتی  تمام آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کے مترادف ہے مسلمان کسی صورت قرآن  پاک  یا دیگر کتب کی بے حرمتی برداشت نہیں کرسکتے ہم پاکستان سمیت عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخان قرآن کو کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارے دل انکے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان سمیت مسلم حکمران بیدارہوں مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں اگر آج قبلہ اول کی حفاظت امت مسلمہ نے  نہ کی تو یاد رکھیں باری سب کی آئے گی لہذاامت مسلمہ کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت المقدس کی حفاظت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

مزیدخبریں