کراچی صدر کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی:کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں بم ڈسپوزل( بی ڈی) رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان بھی پہنچا تھا۔وزیر اطلاعات سندھ نے دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی کوئی اطلاعات نہیں تھیں۔