پنجاب کے دپٹی اسپیکر کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد التوا کا شکار

لاہور:پنجاب اسمبلی کے 16 مئی کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 30 مئی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کارروائی التوا کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 6 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ 16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔جبکہ مسلم لیگ ن نے7 اپریل کواسپیکرکےخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔
ڈپٹی اسپیکرکےخلاف عدم اعتمادپرکارروائی کے بعد اسپیکرپرویزالٰہی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی ہوناہے۔