Waqt News
Sunday | May 22, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا
  • شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس: اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی  کو گرفتار نہیں کرسکتا
  • عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
  • ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے

8’ محو ِحیرت ہوں ’جمہوریت‘کیا سے کیا ہوگئی‘

May 13, 2022 8:09 AM, May 13, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
8’ محو ِحیرت ہوں ’جمہوریت‘کیا سے کیا ہوگئی‘

سیاسی سانس رواں رکھنے کیلئے حرکیات تو لازمی ہیں ۔ ایندھن نہیں ہوگا تو گاڑی کیسے چلے گی ؟ اور یہ کوئی ’’مال گاڑی‘‘ تو نہیں کہ ’’گدھے‘‘ بھی لادلیے اور کوئلے کی بوریاں بھی بھر دیں یہ انسانوں کی گاڑی ہے بلا تفریق تمام طبقات زندگی کی نمائندگی ۔ ’’قلمکار‘‘ کو واقعی غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ سچی رائے کا اظہار کرنا چاہیے ۔ جب وہ طمع ۔ چمک ایک وقت کے پُر تعیش سرکاری مال کے کھانے کا قیدی بن جائے تو پھر ’’آمریت‘‘ بھی ’’جمہوریت‘‘ لگنا شروع ہو جاتی ہے۔  الحمد اللہ میری پارٹی ’’پاکستان‘‘ ہے میر ا نظریہ وہی ہے جو اِس ملک کی بنیاد بنا ۔ نہ کبھی قلم بِکا نہ عہدے کی پروا کی (آغاز سے اب تک کا لمز گواہ ہیں)بات شخصیات کی نہیں ۔ آواز کی ہے جو لمحہ موجود میں ہر پاکستانی کی آواز بن چُکی ہے۔ بیرون ممالک غیر ملکی اُس نظریہ کے حامی ہیں جو ہر دل کی تمنا ہے۔ آزادی کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ۔ عصمتیں لٹوائیں ۔ گھروں ،  دکانوں کی الاٹ منٹ کیلئے نہیں ۔ متحدہ برصغیر میں وہ زیادہ خوشحال تھے ۔ سکون کی زندگی گُزار رہے تھے ۔ مگر غلام تھے۔عزت کی بحالی اور غلامی سے آزادی کے واسطے آگ و خون کے سمندر تیر کر پاک وطن آئے یہ اتنا آسان سفر نہیں تھا مگر آزادی کا جذبہ ۔ لگن بالاتر رہا ۔ اُسکے بعد کی زندگی جو دیکھی تو وہ سفر آسان معلوم ہونے لگا ۔ خواب ٹوٹ گئے ۔ تعبیر بڑی بھیانک نکلی ۔ ہر گزرتا پل عوام کیلئے دشوار ترین ہوتا گیا اور اشرافیہ کیلئے سہل ترین ۔ جس کے پاس بھی روپیہ آیا اُس نے طاقت خرید لی۔ ایوانوں کو بھی خرید و فروخت کے مراکز میں بدل دیا ظالموں نیدولت + طاقت اب ’’کارٹلز مافیا‘‘کی صورت غریب ممالک پر سریر آرائے اقتدار ہیں ۔ 

شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا حکم

کچھ سالوں سے تو گھر سے باہر نکلتے ہوئے خوف محسوس ہوتا تھا ۔ سفید جہاز سائز گاڑیاں عقب میں کالی گاڑی میں اسلحہ بردار ؟ ہاتھوں سے ہٹو بچو کے اشارے کرتے ہوئے ۔ کوئی بھی آئین کھول لیں ۔ جمہوریت کی تعریف و تشریح پر چھپی انگنت کتابیں کھنگال ڈالیں کہیں بھی جمہوری چہروں میں غنڈہ گردی پڑھنے کو نہیں ملے گی ۔ کیا ہمیں ایسی جمہوریت چاہیے جو بدمست کر دے۔ جو عوام سے غافل کر دے جو ’’اقتدار‘‘ کو ’’کرپٹ‘‘ کر دے ۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والے جب وقت آتا ہے اقتدار کی غلام گردشوں میں گھومنے پھرنے کا تو اپنے دیرنیہ ورکرز یا پارٹی کے ہمہ وقت دائیں بائیں کھڑے رہنماؤں کو آگے نہیں لاتے اُنھیں کوئی صدر ۔وزیراعظم نہیں بناتا۔ بہت کم مواقع دیکھے وہ بھی تب جب کوئی قانونی ۔ آئینی بندش کا سامنا ہوا۔اکثریتی وقت اپنے خاندان کو فرنٹ پر رکھا۔

شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا

محو حیرت ہوں کہ ’’جمہوریت ‘‘ کیا سے کیا ہوگئی ۔ 20سال تو بہت طویل عرصہ ہے بس ’’10برس‘‘ کے اخبارات پڑھ لیں ابھی تک وہ ردی نہیں ہوئے کیونکہ کچھ بھی نہیں بدلا نہ انداز نہ لُوٹ مار ۔ برقیاتی ٹِکرز ملا حظہ کر لیں ہنوز ہم بیوقوف ہیں ووٹ بینک ہیں ۔ ’’وہ‘‘ مفادات بینک ہیں ۔ ہم محکوم۔ وہ واقعی طاقتور کلاس ۔ سوچئیے آئین و قانون میں مقید اور ہر قسم کی بندشوں سے آزاد دو طبقات کا کیا مقابلہ جو جیت جائے وہ جمہوریت کی فتح ۔ جس کے حق میں فیصلہ آجائے وہ قانون کی بالادستی ۔ موروثی خاندانوں کے باپ ‘ دادا ‘ بیٹے‘ بیٹیاں ہی جمہوریت کا نام ہے۔ اِس راہگزر میں کِسی غیر خاندان کا داخلہ ممنوع ہے۔ اِس راہگزر میں حق سچ کا اظہار جُرم ہے ا،س راہگزر میں عوام دوستی تقاریر کی حد تک عوامی مسائل کے حل کیلئے ارادہ کرنا ناممکن نیت عنقا وسائل کی بانٹ میں سب متحد ۔ مستعد ۔ ایک صفحہ پر۔

شیریں مزاری کی گرفتاری پر سماعت میں چیف جسٹس کے ریمارکس: اسپیکر کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ممبر رکن اسمبلی  کو گرفتار نہیں کرسکتا

بڑے محتاط مگر جاندار الفاظ میں ’’خان صاحب‘‘ نے پیغام دیدیا الیکشن کی اگر فوری تاریخ کا اعلان نہ ہوا تو بالآخر ’’اسلام آباد‘‘ کی کال تو دینگے سیاست تو کرنی ہے نوٹ کرلیں یہ ’’کال‘‘ سابقہ دھرنوں جیسی نہیں ہوگی اب عوام کا موڈ اور دماغ بہت اشتعال میں ہیں کیا بوڑھا کیا بچہ کوئی بھی گھر میں نہیں بیٹھے گا ’’جلسہ‘‘ نے ثابت کر دیا ۔ جائزہ 2013مقبولیت کا گراف کافی بلند ۔ 2018میں جنون ۔ جوش جذبہ نے مل کر رنگ جما دیا اِسکے باوجود جلسوں میں اتنے لوگ نہیں ہوتے تھے پر اب تو مناظر ہی بے حد منفرد ۔ تاریخی بن چکے ہیں ۔ مداخلت ہے یا سازش ۔ بڑا تلخ سچ کہ روز اول سے ہماری پاک دھرتی مداخلت اور سازش کی شکار رہی ہے۔ وہی پُرانی باتیںخزانہ خالی ملا ۔ سابق حکومت کی نا اہلی سے معیشت ڈوب گئی۔ سابق حکومت کی نالائقی سے کارخانے بند ۔ ڈالر بلند ۔ قارئین یہ وہ الفاظ ہیں جو ہر نئی حکومت کہتے کہتے ’’سابق‘‘ ہو جاتی ہے۔ لوڈ شیڈنگ ختم، مہنگائی کم کرنے کی جمہوری وعدوں کے باوجود دونوں عروج پر ۔ جمہوریت کی کونسی شق اجازت دیتی ہے کہ عوامی تائید سے اختیار حاصل کرنیوالے جُھوٹے دعوؤں سے عوام کو رُلائیں ۔ 

عثمان بزدار کا عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

پسِ تحریر۔ شکر کسی نے تو جُرات کی ۔ قدم اُٹھایا ۔ اعشاریہ نظام میں رقوم کی ادائیگی کیخلاف ایک شہری عدالت پہنچ گیا ۔ بچپن سے اب تک پٹرول ۔بجلی۔گیس کی قیمتوں میں اضافہ صافی طاق عدد میں ہوتانہیں دیکھا ۔ روپوں کے ساتھ پیسے جو کبھی 40کبھی 20۔ اب پیسے جتنے بھی ہوں ’’پٹرول پمپس‘‘ والے پورا روپیہ کاٹتے ہیں۔ ’’70پیسے‘‘ لکھے ہوں تو ’’30پیسے‘‘ مانگتے ہوئے انسان شرم محسوس کرتا ہے۔ مارکیٹ میں کم سے کم ایک روپے کا سکہ زیر گردش ہے سوچئیے اِس ایک مد میں روزانہ کتنے کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے جاتے ہیں۔ یہ معمول پہلے لازمی سروسز میں تھا اب برس ہا برس سے روزمرہ اشیاء میں بھی ’’چند پیسوں‘‘ کی موجودگی نے سٹور مالکان ۔ تاجر حضرات کا کھوٹا سکہ چاندی بنا دیا ہے۔ آغاز میں بقیہ پیسوں کے عوض (جب چھوٹے سکے نہیں ہوتے تھے) ٹافیاں یا ماچس کی چوائس دی جاتی تھی اب وہ بھی ہضم ۔ تاجر ۔ صنعت کار۔ گروسری سٹورز مالکان بھی عوام ۔ چند پیسوں کے نام پر روزانہ کئی مرتبہ لٹنے والے بھی عوام (اقتباس کالم عوام با مقابلہ عوام12نومبر 2021)۔

ملتان،ڈیرہ غازی خان،راجن پور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،جہلم،اٹک،سرگودھا اور میانوالی سمیت 29شہروں کی بیوروکریسی کے تبادلے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران خان کے مریم نواز کے لیے بیان پر سابق وزیر داخلہ احسن ...

    May 20, 2022 | 23:16
  • تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر ...

    May 20, 2022 | 23:12
  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا ...

    May 22, 2022 | 00:22
  • ملتان جلسے میں شیخ رشید گرمی کی تاب نہ لاسکے،طبیعت ناساز

    May 20, 2022 | 23:44
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عالمی تجارتی نمائشوں میں ثقافت کو اجاگر کیا جانا ...

    May 22, 2022
  • نیشنل ایکشن پلان، نیکٹا کو فدوبارہ فعال کرنے پر گفتگو جاری ...

    May 22, 2022
  •  اکبر ناصر خان آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری 

    May 22, 2022
  • شیریں مزاری کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکومت کے لیے بڑا ...

    May 22, 2022 | 00:22
  • شیریں مزاری کو رہا نہیں کیا گیا تھا

    May 22, 2022 | 00:00
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • کوہ ندا سے صدا

    May 22, 2022
  •  موجودہ گرمی کی لہراور موسمیاتی تبدیلی 

    May 21, 2022
  •  پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کا جلسہ

    May 21, 2022
  •  بلوچستان ۔ واہ سے آہ تک 

    May 21, 2022
  • چوبیس کروڑ کہاں جائیں؟؟؟؟

    May 21, 2022
  • 1

    سسٹم کی اصلاح کے متقاضی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے

  • 2

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو  یقین دہانی اور اس کا ممکنہ رد عمل

  • 3

    سولر ٹیکنالوجی کی درآمد پر  17 فیصد ٹیکس ختم 

  • 4

    حکومت کے لیے فیصلے کی گھڑی 

  • 5

    ہائی پروفائل مقدمات میں  تقرر و تبادلوں پر پابندی

  • 1

    اتوار ، 20 شوال 1443ھ‘ 22 مئی 2022ء

  • 2

    ہفتہ ،    19 شوال 1443ھ‘ 21  مئی 2022ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک ،    18 شوال 1443ھ‘ 20  مئی 2022ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اپنا اپنا حساب

    May 22, 2022
  • قاضی سراج الدین سرہندیؒ

    May 22, 2022
  • مقابلے کا اصل میدان

    May 22, 2022
  • "Love Export Policy of China"

    May 22, 2022
  • ڈاکٹر ناظر حسن زیدی : بے مثال حافظے کا مالک

    May 22, 2022
  • بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں

    May 22, 2022
  • اشتیاق چوہدری اور مقبول چوہان کے اعزاز میں q

    May 22, 2022
  • سچ تو یہ ہے؟

    May 22, 2022
  • دوہرا معیار ختم کریں

    May 22, 2022
  • آزادیِ اظہارِ رائے آپ کا حق تو ہے مگر۔۔۔

    May 22, 2022
  • 1

    فاحکم بین الناس بالحق۔۔۔!

  • 2

    ’’قبلہ‘‘ بدلنے والے

  • 3

    طوطی ہند حضرت امیر خسروؒ

  • 4

     وزیر اعظم  اور ایم ڈی بیت المال سے اپیل

  • 5

    برطانوی ممبر پارلیمنٹ کی قابل قدر ہمدردی

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عبادت

  • 2

    انبیائے کرام کی دعوت توحید

  • 3

    دین آسان ہے!

  • 1

     اسلام کے اصول

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

     اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط 

  • 1

    بالِ جبریل 

  • 2

    علامہ اقبالؒ

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    اقتباس

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group