پروڈیوسر نے اضافی شوٹنگ کے پیسے نہیں دیئے‘ نمرہ خان کا شکوہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ لاہور کے ایک پروڈیوسر نے ان کے اور منزہ عارف کے پیسے نہیں دیئے ہیں‘ پروڈیوسر ذوالفقار حیدر نے ڈرامے کی 15 اضافی دن شوٹ کرایا اور کہا تھا کہ آپ لوگ گھر پہنچے آپ کو اس کا چیک مل جائیگا۔میں نے پروڈیوسر کے ساتھ پہلے بھی کام کیا تھا اور دوستی تھی جس کی وجہ سے ان پر بھروسہ کیا تھا۔ شوٹ پر ان کے ساتھ کاسٹ میں منزہ عارف، علی جوش، کرن کے علاوہ بہت سارے فنکار تھے تاہم پروڈیوسر نے کسی کو بھی پیسے نہیں دیے تھے۔