وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری/ فلسطینی سفیر ملاقات، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی عید کے دن فلسطینی سفارتخانے میں آمد۔ فواد چوہدری کی پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کے عوام کے لیئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس عید کے موقع پر پاکستان کی پوری قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر سراپہ مضطرب اور احتجاج میں ہے، فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہیگی، وزیراعظم پاکستان عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم فلسطین کے مسئلہ پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں، وزیر اعظم نے ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے فلسطین میں مسلط اسرائیلی جارہیت کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم پاکستان کا آج فلسطین کے صدر محمود عباس سے رابطہ کرنے کے ارادہ سے بھی آگاہ کیا۔ فلسطینی سفیر کا فواد چوہدری سے پاکستان کی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی اظہار یکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ فلسطینی سفیر کے جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1000 فلسطینی بشمول خواتین و بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، 1500 فلسطینی اب تک اسرائیلی مظالم کے سبب زخمی اور 1000 گھر تباہ ہوچکے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان-فلسطین حکمت عملی کے بانی ہیں اور ہم اسی حکمتے عملی پر عمل پیرا ہیں۔ فلسطین کے سفیر نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو قرآن مجید بھی ہدیہ کیا۔ فواد چوہدری نے فلسطینی سفارتخانہ کی یاداشت پر بھی اپنے دورہ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر اپنے جزبات و خیالات کو قلمبند بھی کیا۔