گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید126 اموات اور 3 ہزار265نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 363 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار703 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 536 ہے اور 7 لاکھ 71 ہزار 692 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 188 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 765، خیبرپختونخوا 3 ہزار 668، اسلام ا?باد 718، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 255 اور آزاد کشمیر میں 509 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار 560، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 25 ہزار 392، پنجاب 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ 2 لاکھ 94 ہزار 251، بلوچستان 23 ہزار 655، آزاد کشمیر 18 ہزار 56 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔