اسرائیلی حملوں پر تشویش،اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اجلاس بلانا چاہیے،شاہ محمود
ملتان(جنرل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ حملوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کی پامالی پر فوری طور پر اجلاس بلاناچاہئے۔ سیکرٹر ی جنرل او آئی سے فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کی گئی،او آئی سی کو بھی فلسطین کے مسئلہ پر فوری اجلاس بلاناچاہئے تمام مسلم ممالک فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے تو اس سے فرق پڑے گا، جلوس نکالنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، تمام مسلم ممالک کو یکجا ہونا پڑے گا۔ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب نے بھی پوری طرح مذمت کی ہے۔مسئلہ فلسطین پر پاکستان اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑاہے۔ ترکی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے فلسطین کے مسئلہ پر بات چیت کرونگا۔سعودی عرب کے دورے سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، کچھ عناصر سعودیہ سے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، خلیج پیدا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔ سعودی فرما رواں محمد بن سلمان کی دعوت پر ہم نے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کیا، دورہ سعودی عرب میں اہم امور پر بات چیت ہوئی، سعودی عرب سے بات چیت کے 3 دور ہوئے، فرما رواں محمد بن سلمان اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ سعودی عرب کے ساتھ 5 معاہدے ہوئے ہیں، سعودی پاکستان اسٹریٹجک سپریم کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، کونسل کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، سعودی عرب نے مزید 500 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے، سعودی عرب توانائی کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا، سعودی وزیر خارجہ 2 گھنٹے کیلئے نہیں کم سے کم 2 دن کیلئے تشریف لائیں گے،سعودی عرب وژن 2030 کے لئے ورک فورس پاکستان کے لئے وقف کیا جائے گا جس سے لاکھوں افراد کے لئے مواقع پیدا ہونگے۔ معاہدوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے پرنس سلمان دوبارہ پاکستان آئیں گے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے بھی ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات پر عمران خان نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی بات کی فلسطین کے ایشوپر بات چیت کی گئی ناموسِ رسالت پر بھی مشترکہ محاذ پر آواز اٹھائی جائے۔ یورپ میں 65لاکھ مسلمانوں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔اسلام فوبیا کے حوالے سے ہمیں دانشمندی سے لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔انہو ںنے کہا کرپشن کے خلاف صرف وزیراعظم عمران خان نے آواز بلند نہیں کرنی۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔نواز شریف کی عدالت میں ضمانت دینے والے شہباز شریف اب ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔شہباز شریف کو کوئی ایمرجنسی بھی نہیںہے۔ شہباز شریف کو کیسز کا سامنا کرنا چاہئے۔شہباز شریف چلتے پھرتے ہیں، ٹھیک ٹھاک نظر آ رہے ہیں، اب شہباز شریف کی بیماری کا جواز بنایا جا رہا ہے۔ اگر شہباز شریف چلے گئے تو پھر ہم پر مک مکا کا الزام لگے گا۔شہباز شریف کی گارنٹی کا عدالت کو نوٹس لینا چاہئے۔پلیٹ لیٹس کا ایشو بنا کر نواز شریف چلے گئے اور تمام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سکٹرٹیریٹ کے سنگ بنیاد کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان جلد جنوبی پنجاب کے بیروزگاری نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا اعلان کریں گے جبکہ سکٹرٹیریٹ کا قیام صوبے کے قیام کی جانب اہم پیش رفتہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دورہ ملتان کے دوران 30 ارب کیے میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا خاص طور پر سکٹرٹیریٹ کا قیام اس خطہ کے لیے بہت بڑا قدم ھے جیسے کوئی بھی رول بیک نہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عرصہ قبل ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کے لئے اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرکی حیثیت سے بل پیش کیا تھا اس حوالے سے گزشتہ روز میری وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں بات ھوئی اور یہ میرے بل کی پیش رفت ہے کہ وزیراعظم جلد جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے علیحدہ کوٹہ کا باضابط اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے فنڈز اپر پنجاب پر خرچ نہیںہوں گے یہ اصل میں انقلابی تبدیلیاں ہیں جن کے اثرات جلد قوم کے سامنے ھوں گے اب جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز جنوبی پنجاب سے باہر نہیں جا سکیں گے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کازیادہ دائرہ ملتان کے گرد گھومے گا اور ملتان مرکز ہو گ۔انہوں نے کہامیرا دورہ ایران نہایت کامیاب رہا ایران میں ایکسپورٹ پر پابندی ھٹا دی گئی ہے۔ہمارا کینو ودیگر اشیائ ایران جاسکیں گی۔انہو ںنے کہا کویت کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ بھی طے ہوگیا۔کویت کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرائ کافی عرصے سے بند تھا۔ ہماری حکومت کی کوششوں سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔ اب پاکستان سے افرادی قوت کویت جائیگی۔ انہو ںنے کہا وزیر خزانہ کومعاشی گروتھ اور ترقی کے لئے ٹاسک دیا گیا ہے مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر قدم اٹھا ررہے ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے۔ مافیاز کے خلاف انکوائریاں کی گئیں وزیراعظم عمران خان نے واضح کہا ہے کہ ذمہ داروںکو نہیں چھوڑا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری ‘ پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر چودھری خالد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے۔