پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا‘ الیکشن ہونے چاہئیں: رانا ثناء
ملتان‘ خانیوال‘ جہانیاں‘ اڈا پل 14(سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی صدر و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے،لاقانونیت،مہنگائی،بے روزگاری غربت،عوام کا مقدر بن چکی ہے، موجودہ حکومت سلیکٹڈاور نااہل ٹولاہے،جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پردیگر حوالوں سے بھی تباہی کاشکارہوچکاہے،ملک میں صاف شفاف الیکشن ہونے چاہیں، غیر سیاسی مذاخلت ایسی مداخلت ہے جس کی آئین اور قانون میں کوئی اجازت نہیں،وہ بند ہونی چاہیے، عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے اورووٹ کو عزت ملنی چاہیے،اس کے اوپر تمام سیاسی جماعتیں قائم ہیں،پی ڈی ایم میں کوئی شدید اختلافات نہیں ہیں،پی ڈی ایم کی دس جماعتیں ہیں،جن میں سے 2جماعتیں پیپلز پارٹی،اے این پی علیحدہ ہیں علیحدگی کا مدہ لانگ مارچ کیساتھ استعفوں کے معاملے پر تھا،اس کے لئے پی ڈی ایم کا اجلاس عید کے بعد ہوگا،جس میں اگر آٹھ جماعتیں شرکت کریں گئیں تب بھی اگر پیپلز پارٹی اور اے این پی نے جو ان کے ساتھ ہمارا اصولی اختلاف ہے کہ انہوں نے سینٹ میں لیڈرآ ف دی اپوزیشن کی سیٹ باپ کے گوڈوں کے ساتھ حاصل کی ہے،جوکہ غلط ہے،اگر اس کے اوپر پیپلز پارٹی معاملہ فہمی کرتی ہے تو تمام جماعتوں کا جو بھی اجلاس پہ ڈی ایم کی سربراہی میں ہوگا،اس میں اس حکومت کے خلاف بھر پور جدوجہد کے لئے ایک موثر لائحہ عمل بنے گا، میاں صاحبان کے خلاف اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر نے ایک فرضی کیس بنانے کی کوشش کی، حکومت میاں برادران کے خلاف تما م حربوں میں ناکام ہوچکی ہے،میاں برادران ہر کیس میں سرخروہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین اسٹینڈ نگ کمیٹی دفاعی پیدوار ورکن قومی اسمبلی جہانیا ں چوہدری افتخار نذیر،رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطائ الرحمن،ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال چوہدری ضیائ الرحمن کے والد الحاج نذیر احمد کی وفات پر ناسکوانڈسٹریز جہانیاں میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اس حکومت اور عدالت کی اجازت کے بعد ہی بیرون ملک گئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ں کا میاں نواز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے علاج کیساتھ ساتھ حکومت کا علاج بھی مکمل کرکے وطن واپس آئیں، کہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے حکومت کے لئے باعث شرم بات ہے،کہ عمران خان سعودی عرب سے فطرانے کے چاول لیکرپاکستان آئے ہیں،جو ان کی ناقص خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان ہمارے بھائی ہیں،ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وزیادتی کی پوری دنیا میں زیادہ آواز بلند کی ہے اس موقع پر چوہدری افتخار نذیر،حاجی عطاء الرحمن،چوہدری ضیاء الرحمن، عبدالرحمن خام کانجو، راوسعادت علی خان،شیخ طارق رشید،نعیم خان بھابھہ،ملک عبدالغفار ڈوگر،شہزاد فیصل،رانا اقبال سراج،غلام شبیر ساقی سمیت دیگر بھی ہمراہ موجود تھے