جارحیت اور اوچھے ہتھکنڈے
بلاشبہ بھارت جارحیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے پاکستانی خیرسگالی کا جواب سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیا گیا مودی سرکار ملکی معاملات میں ناکامیوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے کرونا وبا نے پورے بھارت میں تباہی پھیلا دی ہے تاہم بھارت مقبوضہ وادی میں بربریت جاری رکھے ہوئے ہے کشمیری نوجوانوں کو مسلسل شہید کیا جارہا ہے بھارت کی جانب سے قید کے دوران شہادت پانے والے حریت رہنما دہشت گردی کی انتہا ہے اس سلسلے میں اہم امر یہ ہے کہ کرونا وبا کے باعث جیلوں میں قید سیاسی رہنماؤں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں پاکستانی عوام کی مشکلات کم کرنے کے بجائے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے دوسری جانب اس امر کی صداقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت بحرانوں کی لپیٹ میں ہے تاہم جنگی جنون میں مبتلا ہے ایک ایسے وقت میں جب بھارت کو اپنی عوام کی صحت کے ضمن میں کام کرنا چاہیے مودی سرکار پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں میں مصروف عمل ہے امن دشمن بھارت سرکار ہوش کے ناخن لے عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے انسانی حقوق کی مسلسل اور بدترین خلاف ورزیوں کا معاملہ انتہائی سنگین ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا پاکستان نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر شدید احتجاج کیا ہے اس ضمن میں بھارتی میڈیا جھوٹ کو فروغ دینے کا ماہر اپنی فوج کی ہٹ دھرمی کے بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے باز نہ آیا بھارت اس وقت کورونا کی شدید لپیٹ میں ہے اس ضمن میں پاکستان نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن اور دوستی کا پیغام دیا بھارت کا دوغلا رویہ نہ صرف منافقت کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ اس سلسلے میں خطے کے امن و استحکام کو بھی خطرات لاحق ہیں قابل غور امر یہ ہے کہ ایک بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک ناتجربہ کار حکومت کی وجہ سے ہر طرح کے زوال کی جانب گامزن ہے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد پڑوسی ممالک کے ساتھ مل کر چین کے پڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ختم کرنا ہے حقیقت یہ ہے کہ بھارت اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کو ترجیح دے رہا ہے ایسے مفادات جو خطے کے امن و استحکام سے بالاتر ہیں چین سے چھترول کھانے کے بعد بھارت امریکہ کے ساتھ نئے اتحاد کے ذریعے خطے میں اجارہ داری کے خواب دیکھ رہا ہے کرونا کی تباہی نے مودی سرکار کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا بھارتی عوام کی چیخ و پکار اس حکومت کے لیے دراصل نوشتہ دیوار ہے مودی سرکار کا خیال یہ ہے سرحدی خلاف ورزی کے زریعے دنیا کی توجہ بھارت کے اندرونی معاملات اور خراب صورتحال سے ہٹائی جاسکے گی تاہم یہ امر ناممکن ہے صحت کے شعبے میں بھارتی کارکردگی عوام کو حالت زار سے بخوبی عیاں ہے بھوک و افلاس کا شکار عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں بھارت میں بحران اس قدر شدید ہے کہ میڈیا بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھانے پر مجبور ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی تعریف اور بھارتی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مودی سرکار سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے پلوامہ میں اپنے ہی فوجیوں کو مروانے والی حکومت اپنے عوام کی خیر خواہ کیسے ہوسکتی ہے بھارتی عوام کو چاہیے کہ آئندہ الیکشن میں مودی سرکار کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ملک کی قسمت کے فیصلے پر مہر لگائیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب اس حکومت کا پرانا وطیرہ ہے کشمیر کی سنگین صورتحال کی پردہ پوشی ہو یا اندرون بھارت تحریکوں کا احتجاج مودی سرکار کا ہتھکنڈہ پاکستان کے ساتھ چھیڑ خانی ہے دشمن ملک کی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کو بروئے کار لایا جائے اپنے پڑوسی دشمن ملک بھارت کو پاکستان کی جانب سے ہمیشہ امن و دوستی کا پیغام دیا گیا تاہم بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کا ریکارڈ ایک بار پھر نہیں ٹوٹا پاکستان پر الزامات لگا کر مودی سرکار الیکشن نہیں جیت سکتی البتہ ہارمقدر ہے کنڑول لائن پر کھلم کھلا فائرنگ کی دراصل بھارت کی شدید بھوکھلاہٹ ہے اس ضمن میں صورت حال کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہے اہم امر یہ ہے کہ بھارتی منصوبے پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں۔