فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام
پیرس (اے پی پی)فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے حامیوں نے صدر ایمانویل میکرون پر انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔فرانس میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں نے صدر ایمانویل میکرون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے مزید اقدامات کریں۔مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر میکرون سے عالمی حدت سے نمٹنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہروں کے منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر میں تقریبا 160 پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں نے حصہ لیا۔ پیرس میں سرگرم تنظیموں کے ایک کارکن پیٹریکا سائمن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے تحت اسمبلی پہلے ہی بل کی منظوری دے چکی ہے، تاہم انہیں موجودہ صدرمیکرون کے دور صدارت سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔