کرونا سے بچا جاسکتا تھا ، عالمی رہنماؤں نے چین کے انتباہ کو نظر انداز کیا : عالمی ادارہ صحت
نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں عالمی رہنماؤں کو کرونا وباء کیلئے مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی کمشن رپورٹ کے مطابق چین کے انتباہ کو نظر انداز کیا گیا۔ چین نے 2019ء کے اواخر میں کرونا وائرس کی فوری شناخت کر کے دنیا کو بتا دیا تھا۔ کرونا وباء کے پھیلنے سے بچا جا سکتا تھا۔ دنیا نے بروقت ایکشن لیا ہوتا تو کرونا سے لاکھوں انسانوں کی جانیں نہ جاتیں۔