اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زچہ و بچہ ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں، اس کے سٹاف اور شہریوں خلاف حملے ناقابل قبول ہیں اور ایسے حملوں میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکر ٹری جنرل نے زور دیاہے کہ ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق خصوصی تحفظ حاصل ہے اور شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے افغانستان کے صوبہ بلخ، خوست اور ننگرہار میں حملوں سمیت ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہا رکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے اور کشیدگی کے خاتمہ کے لیے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024