لاہور: سینٹرل کنٹریکٹ میں قومی کرکٹرز کے نام فائنل ہو گئے۔ چیئرمین احسان مانی کی منظوری سے آج ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ اظہر علی کی ترقی، سرفراز احمد کی تنزلی اور فاسٹ بولر محمد عامر، حسن علی اور عثمان شنواری کی چھٹی کا امکان ہے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انٹری ہو سکتی ہے۔
لاک ڈاؤن میں پی سی بی کے قومی کرکٹرز کے لیے بڑے فیصلے، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی لسٹ جمع ہو گئی۔ چیئرمین احسان مانی کی حتمی منظوری کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج ہو گا۔
کھلاڑیوں کی تعداد انیس یا بیس رکھنے اور تین ہی کیٹگریز پر مکمل اتفاق، کٹوتیوں کے بجائے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی اور نمائندگی سے محرومی کے بعد سرفراز احمد اے کیٹگری سے بھی آؤٹ جبکہ اظہر علی ان کی جگہ لے سکتے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ سے معذرت پر وہاب ریاض بی سے سی کیٹگری میں تنزلی ہو سکتی ہے۔ سی کیٹگری میں موجود محمد عامر کو طویل دورانیے کی کرکٹ سے دوری کی سزا مل سکتی ہے۔ فٹنس مسائل سے دو چار حسن علی اور عثمان شینواری کی چھٹی جبکہ نوجوان بولر محمد حسنین، حارث رؤف اور نسیم شاہ کا نام شامل کیے جانے کا امکان ہے۔