عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،راجہ بابر حسین
گوجرخان (نامہ نگار)عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گاحلقہ کے عوام کی محبتیں ناقابل فراموش ہیں اپنے آخر سانس تک اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا میری بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے میرے سیاسی مخالفین سخت خائف ہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ مہم چلارہے ہیں مخالفین کے منفی ہتھکنڈے ناکام ہونگے اور عوامی خدمت سفر کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹیں گرادیں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 9 راجہ بابر حسین نے اپنے ایک بیان کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے اس کے لیے ہر قربانی دینے کے لیئے تیار ہوں میرے گھر کے دروازے اپنے حلقہ کے غریب اور مظلوم عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں غریب اور مظلوم کی داد رسی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔