راولپنڈی پولیس نے پہلا ٹرانس جینڈر خدمت مرکزاور رپورٹنگ سینٹر کا آغاز کردیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلا ٹرانس جینڈر خدمت مرکزاور رپورٹنگ سینٹر کا آغاز کردیا جہاں ٹرانس جینڈرز قانونی امداد، رہنمائی اور دیگر پولیس سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے سینٹر کو تحفظ کا نام دیا گیا ہے ٹرانس جینڈر ریم شریف بطور وکٹم سپورٹ آفیسر معاون اور کونسلر کا کردار ادا کریں گی یہ سینٹر اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ کے زیر نگرانی کام کرے گاتحفظ کے علاوہ ویمن پولیس سٹیشن سے ہی متصل خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین کا بھی آغاز کیا گیا ہے،تحفظ برائے ٹرانسجینڈرز اور خدمت مرکز و رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین دونوں پراجیکٹ اپنی نوعیت کے پہلے پراجیکٹ ہیں،دونوں پراجیکٹ تھانہ ویمن راولپنڈی کی عمارت میں قائم ہونے کے باوجود اپنی علیٰحدہ خودمختار حیثیت میں کام کرینگے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ تحفظ سینٹر کو تحفظ کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد ٹرانسجینڈر ز کوصنفی امتیاز ، حقوق کی پامالی اور ہر اس چیز سے تحفظ فراہم کرنا ہے جو معاشرہ منفی طور پر ان پر لاگو کرتا ہے،برائے ٹرانسجینڈرز اور رپورٹنگ سینٹر برائے خواتین سے معاشرکے محروم طبقات کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنا ہے اس سینٹر کے قیام سے ٹرانسجینڈر کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی میں اور پنجاب پولیس کے نصب العین کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ، تحفظ برائے ٹرانسجینڈرسینٹرنے باقاعدہ کام کا آغاز کرتے ہوئے درخواست گزار وںکی درخواست پرکریکٹر سرٹیفکیٹ اور آئی ڈی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ جاری کردی، رمضان المبار ک میں تحفظ سینٹر کی ٹائمنگ صبح 10تا شام 3بجے تک جبکہ رمضان المبارک کے بعد صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہوگی۔