اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں ضلعی صدور کی کمشنر گوجرانوالہ سے ملاقات
لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی قیادت میں ڈویژن کے ضلعی صدور نے کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ سے ملاقات کی ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام، ٹائیگر فورس اور عوام کودرپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خان، صدر منڈی بہاؤالدین میجر (ر)ذوالفقار، صدر نارووال چوہدری طارق انیس، صدر گجرات سلیم سرور جوڑا، علیم اللہ وڑائچ، جواد حسن منج اور مہر رضوان سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔