شاہدرہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش ،شہری سراپا احتجاج
فیروزوالہ(نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ جیاموسی ، مسلم کالونی ، عنایت پارک اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر قانونی بندش شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی ، واپڈا سب ڈویثرن جیاموسیٰ کے دفاتر سے شکایت سیل سننے والا عملہ بھی غائب اور ان کا ٹیلی فون نمبر بھی خراب رہتاہے، شہریوں کو شکایت درج کروانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، بتایاگیاہے کہ چند روز سے ان علاقوں میں بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنا معمول بن چکاہے، جس سے پانی کی فراہمی بھی معطل رہتی ہے۔